یوفون بلوچستان فٹبال کپ: نوشکی اور لورالائی میں پہلا مرحلہ مکمل

بلوچستان میں یوفون بلوچستان فٹبال کپ کے تیسرے ایڈیشن کے میچز شہروں کی سطح پر جاری ہیں۔ نوشکی اور لورالائی میں کوالیفائرز اور ایلی منیٹرز کا پہلا راوٴنڈ اختتام پذیر ہوگیا ہے

بدھ مارچ 11:46

یوفون بلوچستان فٹبال کپ: نوشکی اور لورالائی میں پہلا مرحلہ مکمل
نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2019ء) بلوچستان میں یوفون بلوچستان فٹبال کپ کے تیسرے ایڈیشن کے میچز شہروں کی سطح پر جاری ہیں۔ نوشکی اور لورالائی میں کوالیفائرز اور ایلی منیٹرز کا پہلا راوٴنڈ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ ٹورنامنٹ گزشتہ ہفتہ نوشکی اور لورالائی میں شروع ہوا جہاں 10 ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سپر8 مرحلے میں رسائی کے لئے نبرد آزما رہیں۔



نوشکی میں شہید بالاچ ایف سی نے شہر کی سطح پر مقابلے میں ڈی ایف اے ایف سی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ یہ سنسنی خیز میچ نوشکی کے فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ میچ کا واحد گول دوسرے ہاف میں اسکور کرکے فاتح ٹیم نے ٹورنامنٹ کے سپر 8 مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

لورالائی کی باچا خان ایف سی نے صفر کے مقابلے میں 2 گول سے بی آر سی کالج لورالائی کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دے کر سپر 8 مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کے محمد سلیم دو گول اسکور کرنے کے ساتھ نمایاں انداز سے ابھر کر سامنے آئے۔

شہید بالاچ ایف سی اور باچا خان ایف سی ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں رسائی حاصل کرنے والی پہلی دو ٹیمیں ہیں جو 26 مارچ کو کوئٹہ میں کھیلے جانے والے سپر8مرحلے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل میچز 27 مارچ اور 28 مارچ کو بالترتیب کھیلے جائیں گے۔



اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کے پسندیدہ کھیل فٹبال کو فروغ دیا جائے اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں پیش کرکے انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کے اسٹار کھلاڑی اور یوفون کے برانڈ ایمبسڈر فضل محمد اور ریاض خان نوجوان کھلاڑیوں کو رہنمائی فراہم کریں گے۔ پچھلے دو ٹورنامنٹس کی کامیابی کے بعد اس بار ٹورنامنٹ مزید بڑے پیمانے پر کھیلا جارہا ہے جس میں بلوچستان کے آٹھ شہروں سے تعلق رکھنے والی 48 ٹیموں کے 720 نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/03/2019 - 11:46:23

Your Thoughts and Comments