ثانیہ مرزا کا اگست تک ٹینس کورٹس میں واپسی کے عزم کااظہار

ٹینس کورٹس میں واپسی کیلئے ایک برس پہلے والی جسمانی فٹنس حاصل کروں گی، انٹرویو

بدھ 13 مارچ 2019 15:40

ثانیہ مرزا کا اگست تک ٹینس کورٹس میں واپسی کے عزم کااظہار
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اگست تک ٹینس کورٹس میں واپسی کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹینس کورٹس میں واپسی کیلئے ایک برس پہلے والی جسمانی فٹنس حاصل کروں گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ٹینس کورٹس میں واپسی کیلئے ایک برس پہلے والی جسمانی فٹنس حاصل کروں گی جس کیلئے دبئی میں روزانہ 4 سے 5 گھنٹے ٹریننگ کررہی ہوں، ایک بار فٹ ہوجاؤں فوراً ہی ٹینس میں واپسی کرلوں گی۔

انہوںنے کہا کہ میں فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہی ہوں کیونکہ تین آپریشنز کی وجہ سے بہت محتاط رہنا پڑتا ہے، اذہان کی پیدائش کے بعد تین ماہ میں 22 کلو وزن کم کیا ہے، اس طرح اپنا وزن 89 کلوگرام سی67 کلوگرام کرلیا ہے۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ میرا ٹارگٹ اگست تک ٹینس کورٹس میں واپسی کرنا ہے تاہم یو ایس اوپن سے دو ہفتے قبل مقابلوں میں حصہ لوں گی۔ٹینس اسٹار نے کہا کہ واپسی کی کوئی جلدی نہیں ممکن ہے کہ جون سے واپسی کرلوں یا پھر اگست تک۔
وقت اشاعت : 13/03/2019 - 15:40:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :