بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 16سے 20مارچ کھیلا جائیگا

بدھ 13 مارچ 2019 15:45

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 16سے 20مارچ کھیلا جائیگا
ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری ٹیسٹ 16سے 20مارچ تک کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ، دوسراٹیسٹ میچ جمعہ سے شروع ہو چکا ہے ۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 16 سے 20 مارچ تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 52 رنز سے شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 13/03/2019 - 15:45:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :