آل لانڈھی کورنگی ارباز میموریل فٹبال ٹورنامنٹ 36 بی سینٹر فٹبال کلب نے جیت لیا

بدھ 13 مارچ 2019 15:55

آل لانڈھی کورنگی ارباز میموریل فٹبال ٹورنامنٹ 36 بی سینٹر فٹبال کلب نے جیت لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) واحد اسپورٹس کلب کورنگی کے زیراہتمام آل لانڈھی کورنگی ارباز میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ، ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل 36بی سینٹر ایف سی اور ارباز میموریل ایف سی کے درمیان کھیلا گیاجو 36بی سینٹر ایف سی نے 4-0 سے جیت کر ونر ٹرافی اپنے نام کر لی فائنل میچ کے پہلے ہاف میں 36 بی ایف سی نے شاندار کھیل پیش کیا اور تین گول کی سبقت حاصل کر لی جبکہ میچ کے دوسرے ہاف میں بھی 36 بی سینٹر نے مزید ایک گول کر کے فائنل 4-0 سے اپنے نام کر لیا فاتح ٹیم کی جانب سے ناصر بلوچ نے دو گول جبکہ سلیم اور احسن نے ایک ایک گول اسکور کیافائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی رکن کے پی کے اسمبلی پاکستان تحریک انصاف فرید شاہ نے ساجد میمن کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے فاتح ٹیم 36 بی سینٹر ایف سی کے کپتان کو ونر ٹرافی اور کیش ایوارڈ جبکہ رنراپ ٹیم ارباز میموریل ایف سی کے کپتان کو رنر ٹرافی اور کیش ایورڈ دیا گیا اس موقع پر جونیئر کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے مہمان خصوصی رکن کے پی کے اسمبلی پاکستان تحریک انصاف فرید شاہ نے بھی اپنی جانب سے کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم کیے فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین فٹبال کی بہت بڑی تعداد واحد اسپورٹس گراونڈ میں موجود تھی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی فرید شاہ نے کہاکہ کھیل صحت مند زندگی کو فروغ دینے کا بہترین ذریعے کھیل کے ذریعے نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بلکہ ذہنی نشو ونما کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں کھیلوں کے تمام شعبوں کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے فرید شاہ نے کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ سرسبز پاکستان مہم کو کامیاب بنا ئیں ہر کھلاڑی اپنی جانب سے ایک پودا لگا کر اس میں حصہ لے صرف پودا لگا یا ہی نہ جائے بلکہ اس کی آبیاری کو بھی یقینی بنا ئیں تاکہ سرسبز ماحول کو فروغ دیکر ہم ایک صحت مند معاشرے کو پروان چڑھا سکیں انہوں نے شاندار فٹ بال ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کورنگی کے اسپورٹس آرگنازئزروں اور کھلاڑیوں کو جب ان کے تعاون کی ضرورت پڑی وہ حاضر ہیں انشا اللہ پاکستان کے چپے چپے میں کھیل کو فروغ اور کھیلوں کے تمام شعبوں میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائیگا ۔

وقت اشاعت : 13/03/2019 - 15:55:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :