پاکستان سکواش فیڈریشن کا ایشین انفرادی سکواش چمپئن شپ کے لئے قومی کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لینے کا فیصلہ

بدھ 13 مارچ 2019 18:44

پاکستان سکواش فیڈریشن کا ایشین انفرادی سکواش چمپئن شپ کے لئے قومی کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لینے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) پاکستان سکواش فیڈریشن نے ایشین انفرادی سکواش چمپئن شپ کے لئے قومی کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لینے کا فیصلہ کرلیاہے 19 سے 30مارچ تک تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے مصحف سکواش کمپلیکس میں کیا جائیگا تربیتی کیمپ میں طیب اسلم ایس این جی پی ایل، عاصم خان ایس این جی پی ایل ، احمد فریدف ایس این جی پی ایل، اسرار احمد ایس این جی پی ایل ، احسان ایاز پی ائی اے، ظاہر شاہ کے پی کے ،سید علی بخاری پاکستان ریلوئے، فرحان محبوب پاکستان واپڈا، فرحان زمان پی اے ایف ،عبد المالک بلوچستان، عباس زیب واپڈا، حارث قاسم پنجاب، یکم سے پانچ مئی کو ملائیشا میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں میزبان ملائیشیاء کے علاوہ پاکستان، بھارت، ایران، عراق، تھائی لینڈ، بھوٹان، مالدیب، سری لنکا، جاپان، چین، ہانک کانگ، برونائی، انڈونشیا اور دیگر ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اپنی قسمت آزمائیں گے۔

وقت اشاعت : 13/03/2019 - 18:44:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :