سپینش فٹبالر کارلس پیول پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے خواہشمند
اس سے پہلے رونالڈینو،کاکا اورفیگو جیسے انٹرنیشنل پلیئرزبھی پاکستان آچکے ہیں
ذیشان مہتاب جمعرات 14 مارچ 2019 13:15
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2019ء) ورلڈ سوکر سٹارز پروگرام کے سلسلے میں سابق سپینش فٹبالر اور بہترین دفاعی پلیئر کارلس پیول 16مارچ کو کراچی پہنچ رہے ہیںجہاں وہ ڈولمین مال میں سجائی جانےوالی ایک تقریب میں شرکت کے دوران مداحوں سے ملاقات بھی کریں گے۔بارسلونا کے 40سالہ سابق کپتان نے پی ایس ایل فائنل دیکھنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے جو ان کی پاکستان آمد کو مزید کارآمد بنا دےگی۔خیال رہے کہ کارلوس پیول فٹ بال سے عملی طور پر ریٹائر ہوچکے ہیں جبکہ وہ اپنے پورے کریئر میں بارسلونا سے جڑے رہے اور انہیں اپنے دور میں دنیا کے بہترین دفاعی کھلاڑیوں میں سے ایک مانا جاتا تھا۔کارلوس پیول کو ساتھی کھلاڑی ان کے شاندار کھیل اور عزم کے باعث ‘چٹان’ کہتے تھے اور انہوں نے بارسلونا کے علاوہ سپین کی قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کی۔
وہ 2010 ءمیں فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والی ہسپانوی ٹیم کا بھی حصہ تھے جبکہ 2004 ءسے 2014 ءمیں ریٹائرمنٹ تک بارسلونا کے کپتان رہے اور کلب کی جانب سے 593 میچ کھیلے۔بارسلونا نے کارلوس پیول کی قیادت میں 6 لالیگا، 3 چمپیئنز ٹرافی سمیت 20 بڑے ٹائٹل جیت لیے تھے۔واضح رہے اس سے پہلے مایہ ناز برازیلین فٹ بالررونالڈینو،برازیل ہی کے ریکارڈو کاکا اورپرتگال فٹبال ٹیم کے سابق کپتان لوئیس فیگو جیسے انٹرنیشنل پلیئرزبھی پاکستان آچکے ہیں۔سپین کے مشہور فٹ بال کلب ریال میڈرڈ اور انگلش کلب چیلسی کے سابق فرانسیسی سٹار کھلاڑی نیکولس انیلکا 5 مارچ کو اسلام آباد آئے تھے جہاں انہوں نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید اشفاق شاہ سے ملاقات کی تھی اور پاکستان میں فٹ بال کی بہتری کے حوالے سے 20 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 14/03/2019 - 13:15:14
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، جمعہ کو واحد میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر