سپر لیگ کی جانب سے پاکستان کی کوئین آف پاپ نازیہ حسن کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ

پی ایس ایل 4 کا فائنل 17مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اختتامی تقریب میں خراج تحسین پیش کیا جائیگا

جمعرات 14 مارچ 2019 15:40

سپر لیگ کی جانب سے پاکستان کی کوئین آف پاپ نازیہ حسن کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) پاکستان سپر لیگ کی جانب سے پاکستان کی کوئین آف پاپ نازیہ حسن کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 4 کا فائنل 17مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کی اختتامیہ تقریب میں پاکستان کی مایہ ناز پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو خراج تحسین پیش کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی اور گلوکار زوہیب حسن نے ٹوئٹر پرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ ہمارا گانا پی ایس ایل کی اختتامیہ تقریب میں پیش کیا جائیگا۔پاپ کی ملکہ نازیہ حسن 1965میں 35سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں ۔واضح رہے کہ نازیہ حسن پاکستان کی پہلی گلوکارہ ہیں جنہوں نے محض 15سال کی عمر میں فلم فیئر ایوارڈ اپنے نا م کیا۔
وقت اشاعت : 14/03/2019 - 15:40:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :