پی ایس ایل 4، کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈکیخلاف ٹاس جیت لیا

آج کا میچ جیتنے والی ٹیم دوسرے کوالیفائر میں پشاور زلمی سے ٹکرائیگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 14 مارچ 2019 18:33

پی ایس ایل 4، کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈکیخلاف ٹاس جیت لیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2019ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں کراچی کنگزنے اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔آج کا میچ جیتنے والی ٹیم دوسرے کوالیفائر میں پشاور زلمی سے ٹکرائیگی ۔پاکستان سپر لیگ باضابطہ طور پر وطن واپس آگئی ہے، اپنے پسندیدہ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کےلئے سٹیڈیم میں آنےوالوں کےلئے خصوصی ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے،شائقین کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے 5 مقامات بنائے گئے ہیں، یونیورسٹی روڈ پر حکیم سعید پارک، اردو یونیورسٹی، اتوار بازار اور ایکسپو سینٹر میں پارکنگ بنائی گئی ہے جبکہ ڈالمیا روڈ پر غریب نواز فٹبال گراﺅنڈ میں بھی شائقین اپنی گاڑیاں پارک کرسکیں گے، میچ دیکھنے والوں کو پارکنگ سے شٹل سروس کے ذریعے سٹیڈیم تک پہنچایا جائےگا،سٹیڈیم میں آنےوالے شائقین کے لیے اصلی شناختی کارڈ اور ٹکٹ لازمی ہے، سٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیا اور خواتین کو ہینڈ بیگز لانےکی اجازت نہیں، شائقین صرف اپنے ساتھ موبائل فون لاسکتے ہیں جس میں پاور بینک شامل نہیں،سندھ حکومت نے اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کررکھے ہیں، سٹیڈیم کے باہر کی سکیورٹی پولیس جبکہ اندر کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کی گئی ہے، سٹیڈیم کے اندر 90 سے زائد جبکہ سٹیڈیم کے باہر مختلف مقامات پر 300 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں، جن کی مدد سے سٹیڈیم اور اندر اور باہر کی صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیڈیم کے اطراف سندھ پولیس کے 13 ہزار سے زائد اہلکار اور افسران فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسکے علاوہ ایس ایس یو کے 565 کمانڈوز بھی ڈیوٹی پر مامور ہیں اور انہیں سراغ رساں کتوں کی مدد بھی حاصل ہے،سٹیڈیم کے اندر رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے ، سٹیڈیم کے اطراف تمام عمارتوں کی چھتوں پر رینجرز کے ماہر ترین سنائپر پوزیشن سنبھال چکے ہیں، اسکے علاوہ علاقے کی فضائی نگرانی بھی جاری ہے، ٹریفک پولیس نے میچ کے دوران علاقے میں ٹریفک کی روانی کو معمول کے مطابق جاری رکھنے کےلئے خصوصی روڈ پلان مرتب کیا ہے جسکے تحت نیشنل سٹیڈیم آنےوالی شاہراہوں کو 2 بجے تک جبکہ کارساز سے حسن سکوائر اور ملینیم سے آغا خان گیٹ نمبر 3 تک روڈ بند ہوگا۔

آغا خان اور لیاقت نیشنل ہسپتال جانےوالے افراد نیو ٹاﺅن کٹ سے جاسکیں گے۔ سٹیڈیم کے اطراف کے رہائشی اصل شناختی کارڈ دکھا کر اپنے گھروں تک جاسکیں گے۔ 
وقت اشاعت : 14/03/2019 - 18:33:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :