نیشنل چمپئن شپ ، قبائلی اضلاع کے ٹرائلز 16 مارچ کو منعقد ہونگے

جمعرات 14 مارچ 2019 19:05

نیشنل چمپئن شپ ، قبائلی اضلاع کے ٹرائلز 16 مارچ کو منعقد ہونگے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) لاہور میں منعقدہ نیشنل سینئر والی بال چمپئن شپ کیلئے قبائلی اضلاع(فاٹا) والی بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قبائلی اضلاع ٹیم کیلئے ٹرائلز 16 مارچ کو قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہونگے ، قبائلی اضلاع( فاٹا) والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خورشید اقبال کے مطابق ٹرائلز سہ پہر دو بجے سے شروع ہونگے ٹرائلز کوالیفائیڈ کوچزسجاد احمد ،بشیر احمد ، ایوب خان ، وقار احمد کے زیرنگرانی لئے جائینگے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ دو عدد تصاویر اور ڈومیسائل ضرور ہمراہ لائیں ۔ چمپئن شپ میں دس اپریل سے لاہور میں شروع ہوگی ۔
وقت اشاعت : 14/03/2019 - 19:05:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :