صوبے کی سطح پر گرلز انٹر کالجز سپورٹس فیسٹول میں چمپئن ٹرافی جیتنے والی فرنٹیئر کالج کی طالبات کے اعرازمیں تقریب کا انعقاد

جمعہ 15 مارچ 2019 15:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) فرنٹیئر کالج برائے خواتین کی پرنسپل پروفیسر عذراں خوشید نے صوبے کی سطح پر گرلز انٹرکالجز سپورٹس فیسٹول میں گراں قدرخدمات انجام دیکر چمپئن ٹرافی جیتنے والی فرنٹیئر کالج کی طالبات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے ایک بہت بڑی کامیابی قراردیتے ہوئے کہاکہ انکی کالج میں تعلیم سمیت کھیلوں کے شعبے پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے ،یہی وجہ ہے کہ خیبر پختونخوابلکہ قومی کھیلوں کی ترقی میں فرنٹیئر کالج نے کلیدی رول اداکیاہے ۔

یہ باتیں انہوںنے ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر کالجز سپورٹس فیسٹول میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبا ت کے روزاعزازمیں گزشتہ روز منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت کی جانب سے خواتین کھیلوں کی ترقی کیلئے جو اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،اس سے کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ آفزائی ہورہی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مستقبل میں فرنٹیئر کالج سمیت دیگر کالجز کی طالبات کھلاڑی نہ صرف ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کانام روشن کرسکیںگی۔

عذراخورشید کا کہناتھاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فرنٹیئر کالج کی طالبات کی کامیابی کے پیچھے کالج کی سپورٹس لیکچرررحم بی بی اور اسسٹنٹ پروفیسر فزیکل ایجوکیشن گل صنوبر اخلاص خان کی کاوشیں شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 15/03/2019 - 15:05:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :