پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے ڈائریکٹر ممتاز احمد ندیم ریٹائرڈ ہوگئے،انکے اعزازمیں تقریب کا انعقاد

جمعہ مارچ 15:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ2019ء) پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے ڈائریکٹر ممتاز احمد ندیم کی مدت ملازمین ختم ہوکر ریٹائرڈ ہوگئے ،انہوںنے اپنی زندگی کا اہم حصہ پاکستان سپورٹس بورڈ میں مختلف عہدوں پر کام کرتے ہوئے گزاردیاہے اور اس عرصے میں انہوںنے پاکستان سپورٹس کی بہت خدمت کی ہے اور انہی خدمات کے پیش نظر انکے اعزازمیں قبائلی اضلاع (فاٹا)والی بال ایسوسی ایشن،پی ایس بی یونین اور پختونخواآرچری کلب کی جانب سے علیحدہ علیحدہ تقریبات کا انعقاد کیاگیا،جسمیں پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور پونین کے صدر نثارخان اور دیگر ملازمین کیساتھ ساتھ ڈائریکٹر سپورٹس قبائلی اضلاع محمد نوازخان،سپورٹس آفیسر ایوب خان،اعوان حسین، پختونخواآرچری کلب کی خاتون صدر ساراخان ،کھلاڑیوں میں وقاص احمد خلیل،اسرارخان،وجاہت سمیت دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ممتاز احمد ندیم کے اعزازمیں پی ایس بی کوچچنگ سینٹر پشاو کے سبزہ زارمیں منعقدہ رنگارنگ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس قبائلی اضلاع محمد نوازخان تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے سپورٹس کے فروغ میں ممتازاحمد ندیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ انہوںنے پشاور میں جتنا وقت بھی گززاراہے سٹاف کے علاوہ کھیلوں کے حلقوںاور خصوصاًکھلاڑیوں کیساتھ ایک اچھا وقت گراردیاہے اوران کیساتھ ہر ممکن تعاون کیاہے جس پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتازاحمد ندیم کا کہناتھاکہ پشاور میں کئی سال گزار کر اندازہ ہوگیاہے کہ پختون قوم حقیقی معنوں میں مہمان نواز اور محبت کرنے والے لوگ ہیں کئی سال یہاں گزار الیکن ایسامحسوس ہورہاتھا کہ اپنے ہی شہر میں رہ رہاہوں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/03/2019 - 15:05:14

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments