پی ایس ایل 4 ،آرمی چیف کی سادہ مگر پروقار انداز میں نیشنل سٹیڈیم آمد

پاکستان سپر لیگ کافائنل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 17 مارچ 2019 19:06

پی ایس ایل 4 ،آرمی چیف کی سادہ مگر پروقار انداز میں نیشنل سٹیڈیم آمد
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17مارچ 2019ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کے لیے نیشنل سٹیڈیم ،کراچی پہنچ گئے ہیں ،ان کے ساتھ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور بھی یہ مقابلہ دیکھنے آئے ہیں۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاویں باجوہ سادہ مگر پروقار اندا ز میں نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچے جہاں وہ دیگر اعلی شخصیات کے ہمراہ پی ایس ایل فائنل دیکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور صدر ڈاکٹر عارف علوی کی بھی پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لیے نیشنل سٹیڈیم آمد متوقع ہے جبکہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور چیئر مین پی سی بی بھی سٹیڈیم میں موجود ہیں،سٹار فٹبالر کارلوس پیول بھی پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لیے سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ کے اختتامی تقریب سے قبل سانحہ نیوزی لینڈ کے شہداءکی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل آج نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹائٹل کی پیاس بجھانے کیلئے بے تاب ہے،کپتان سرفراز احمد کو ایونٹ کے ٹاپ سکورر شین واٹسن کی خدمات میسر ہونگی، عمر اکمل، احمد شہزاد، رلی روسو اور احسان علی بھی حریفوں کے چھکے چھڑانے کی کوشش کریں گے۔آل راﺅنڈرز ڈیوین براوواور محمد نواز، تجربہ کار پیسر سہیل تنویر اور باصلاحیت محمد حسنین دھاک بٹھانے کیلئے تیار ہیں، انجرڈلیگ سپنر فواد احمد کی شرکت یقینی نہیں ہے، حالیہ ایونٹ کے تینوں باہمی مقابلوں میں حریف پر فتوحات سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اعتماد بلندیوں پر ہے۔

دوسری جانب پشاورزلمی کی ٹیم بھی 2017 ءکی تاریخ دہراتے ہوئے دوسری بار چیمپئن بننے کا عزم لیے میدان میں اترے گی، ٹاپ آرڈر میں جارح مزاج کامران اکمل اور ان فارم امام الحق موجود ہیں،میچ ونرز کیرون پولارڈ اور ڈیرن سیمی بھی دستیاب ہیں، چوتھے ایڈیشن کے کامیاب ترین باﺅلر حسن علی، برق رفتار وہاب ریاض، سلو بال کے ماہر ٹائمل ملز اور پیسر کرس جورڈن حریف ٹیم کی بیٹنگ کا حوصلہ آزمائیں گے۔
پی ایس ایل 4 ،آرمی چیف کی سادہ مگر پروقار انداز میں نیشنل سٹیڈیم آمد
وقت اشاعت : 17/03/2019 - 19:06:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :