وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کو فائنل جیتنے پر مبارکباد

کوئٹہ گلیڈ ایٹرز اور ان کے مینجر کو فائنل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔میرے دوست ویون رچرڈ گلیڈایٹرز کی کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں،انشاءاللہ آئندہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہو گا۔ وزیراعظم کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 18 مارچ 2019 10:22

وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کو فائنل جیتنے پر مبارکباد
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ اور فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے ٹویٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ان کے مینجر کو فائنل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔میرے دوست ویون رچرڈ گلیڈایٹرز کی کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا انشاءاللہ آئندہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہو گا۔
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے ۔نیشنل کرکٹ سٹیڈیم،کراچی میں پشاور زلمی کے 139رنزکے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے شین واٹسن اور احسن علی نے اننگز کا آغاز کیا تاہم واٹسن7رنز بنا کر احمد شہزاد کی ایک غلط کال کے باعث رن آﺅٹ ہوگئے ،احسن علی اور احمد شہزاد نے دوسری وکٹ کے لیے47رنز جوڑے جس کے بعد احسن علی 25رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار بنے،احمد شہزاد نے اپنی37ویں ٹونٹی ٹونٹی نصف سنچری مکمل کی ،احمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جب کہ روسو 39 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، زلمی کی جانب سے وہاب ریاض واحد بولر تھے جنہوں نے ایک وکٹ حاصل کی، ان کے سوا کوئی بولر بھی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل فائنل میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،پشاور زلمی کی جانب سے کامرا ن اکمل اور امام الحق نے اننگز کا آغا ز کیا ،امام الحق3رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر زوردار شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آﺅٹ ہوگئے، کامران اکمل نے سپنر محمد نواز پر اٹیک کیا تاہم رن ریٹ تیز کرنے کی کوشش میں 21رنز بنا کر نواز کی گیند پر بولڈ ہوگئے،صہیب مقصود بھی 20رنز بنا کر براوو کوچھکا لگانے کی کوشش میں باﺅنڈی پر کر جکڑے گئے ،عمر امین نے38رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا جس کے بعد وہ حسنین کی دوسری وکٹ بن گئے ،نبی گل بھی کچھ خاص نہ کرسکے اور9رنز بنا کر فواد احمد کی پہلی وکٹ بنے،کیرون پولارڈ بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور7رنز بنا کر حسنین کی تیسری وکٹ بنے،وہاب ریاض12رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے، سیمی 18رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ،کوئٹہ کی جانب سے حسنین نے 3، براوو نے 2، فواد احمد اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

وقت اشاعت : 18/03/2019 - 10:22:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :