آئی سی سی چیف نے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی جلد بحالی کی نوید سنا دی

پاکستان میں جلد غیر ملکی ٹیموں کی آمد شروع ہوجائے گی:ڈیو رچرڈسن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 مارچ 2019 11:26

آئی سی سی چیف نے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی جلد بحالی کی نوید سنا دی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2019ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے خطرناک ترین دور سے نکل آیا،جلد غیرملکی ٹیموں کی آمد بھی شروع ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیو رچرڈسن نے بھارت کے پاکستان سے ورلڈکپ میچ نہ کھیلنے کے سوال پر کہا کہ میگا ایونٹ میں شریک تمام ممالک نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت وہ ایک دوسرے سے کھیلنے کے پابند ہیں،اگر کوئی ٹیم کسی سے نہ کھیلے تو حریف کو پوائنٹس دے دیے جاتے ہیں، انھوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھا کہ پاکستان خطرناک ملکوں میں شمار ہوتا ہے، جس کے باعث غیر ملکی کرکٹرز یہاں آنے سے اجتناب برتتے تھے،حال ہی میں نیوزی لینڈ کا واقعہ پیش آگیا، پاکستان اس مشکل دور سے گزرا ہے،اس نے بہادری کے ساتھ سنگین حالات کا مقابلہ کیا، جو کچھ نیوزی لینڈ میں ہوا پاکستان میں ایسا ہی ہوتا تھا، یہ ملک ایسے حالات سے نمٹنے کے حوالے سے مثال ہے،مشکل دور میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے کرکٹ کھیلی اوربہت سی کامیابیاں بھی سمیٹیں،اب ملک میں صورتحال بتدریج تبدیل ہورہی ہے، پاکستان قدم بقدم آگے بڑھ رہا ہے،آہستہ آہستہ غیرملکی ٹیموں کی آمد بھی شروع ہو جائے گی،انھوں نے کہا کہ پاکستان نے کرکٹ کی واپسی کیلیے بہت کوششیں کیں، آئی سی سی ان تمام معاملات پر پی سی بی کے ساتھ ہے، رچرڈسن نے کہا کہ میں پی سی بی کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے پی ایس ایل فائنل اور اختتامی تقریب میں مدعو کیا،بورڈ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے،غیر ملکی کھلاڑیوں کا بھی شکریہ جو کراچی آئے،پاکستان کیخلاف ایک سوچ ہے کہ یہاں حالات خراب ہیں، پی ایس ایل میچز کے انعقاد سے یہ تاثر غلط ثابت ہوگیا،سکیورٹی کے حوالے سے آئی سی سی اپنا کام کر رہی ہے۔


وقت اشاعت : 18/03/2019 - 11:26:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :