بلاول بھٹو کے انکلوژر میں داخل ہوتے ہی تماشائیوں نے ایسا کام کر دیا کہ وہ فوراً واپس جانے پر مجبور ہو گئے

عوام کی جانب سے چلے جاﺅ، چلے جاﺅ،گو بلاول گو اور شیم شیم کے نعرے لگائے گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 مارچ 2019 13:15

بلاول بھٹو کے انکلوژر میں داخل ہوتے ہی تماشائیوں نے ایسا کام کر دیا کہ وہ فوراً واپس جانے پر مجبور ہو گئے
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مارچ ۔2019ئ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا رنگا رنگ ٹورنامنٹ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے جس میں گزشتہ روز کھیلے گئے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔عوام کی بڑی تعداد فائنل میچ دیکھنے کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچی تو وہیں صدر ڈاکٹر عارف علوی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،گورنر سندھ عمران اسماعیل اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورسمیت کئی اہم شخصیات بھی سٹیڈیم میں موجود تھیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں پہنچے مگر ناجانے انہیں کیا سوجھی کہ وہ عوامی انکلوژر میں چلے گئے جہاں موجود لوگوں کے تیور دیکھنے پر انہوں نے فوراً واپس جانے میں ہی عافیت سمجھی۔بلاول بھٹو زرداری جیسے ہی عام انکلوژر میں داخل ہوئے تو عوام کی جانب سے چلے جاﺅ، چلے جاﺅ،گو بلاول گو اور شیم شیم کے نعرے لگنے شروع ہو گئے جس پر انہوں نے فوراً واپسی کی راہ لی اور دروازے سے باہر نکل گئے جب کہ ان لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس پر ملاجلا ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔                                        

وقت اشاعت : 18/03/2019 - 13:15:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :