پی ایس ایل ڈریم ٹیم کا اعلان، اے بی ڈی ویلیئرز کپتان مقرر
ٹیم کا انتخاب مدثر نذر، رمیز راجہ اور ڈینی موریسن نے کیا
ذیشان مہتاب پیر 18 مارچ 2019 14:51
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مارچ ۔2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے پی سی ایل کی ڈریم ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں لاہور قلندرز کے اے بی ڈی ویلیئرز کو اس ٹیم کا کپتان چنا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی جانب سے پی ایس ایل کی منتخب کردہ 12 رکنی ڈریم ٹیم میں شین واٹسن(کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز)، کامران اکمل(پشاور زلمی)، بابراعظم(کراچی کنگز)، اے بی ڈی ویلیئرز(لاہور قلندرز)، کولن انگرام(کراچی کنگز)، آصف علی(اسلام آباد یونائیٹڈ)، کیرون پولارڈ(پشاور زلمی)، فہیم اشرف(اسلام آباد یونائیٹڈ)، حسن علی(پشاور زلمی)، وہاب ریاض(پشاور زلمی)،عمر خان(کراچی کنگز) اور سندیپ لامیچن(لاہور قلندرز) شامل ہیں۔اس ٹیم کا انتخاب سابق پاکستانی اوپنرزمدثر نذر، رمیز راجہ اور سابق کیوی فاسٹ باﺅلرڈینی موریسن نے کیا ہے۔ سلیکشن پینل کے سربراہ مدثر نذر کے مطابق پی ایس ایل میں بہت زبردست پرفارمنسز دیکھنے کو ملیں، ان میں سے صرف 12 کھلاڑیوں کی سلیکشن بہت مشکل ٹاسک تھا، ہم نے ایسی ٹیم منتخب کی ہے جو لحاظ سے متوازن ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 18/03/2019 - 14:51:01
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، جمعہ کو واحد میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت