پی ایس ایل فائنل ،امام الحق اپنے اشاروں پر شین واٹسن کو ہی مورد الزام ٹہرانے لگے

امام الحق نے واٹسن کے ساتھ تلخ رویہ اختیار کرتے ہوئے ہاتھ سے باہر جانےکا اشارہ کیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 مارچ 2019 15:14

پی ایس ایل فائنل ،امام الحق اپنے اشاروں پر شین واٹسن کو ہی مورد الزام ٹہرانے لگے
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مارچ ۔2019ء) پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن کے ساتھ الجھنے والے قومی اوپنر امام الحق اپنے اشاروں کے لیے کینگرو آل راﺅنڈر کو ہی مور د الزام ٹہرانے لگے ہیں ۔اتور کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان فائنل کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن 7 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے تو پشاور زلمی کے امام الحق نے ان کے ساتھ تلخ اور غیر مناسب رویہ اختیار کیا اور واٹسن کو ہاتھ کے اشارے سے باہر جانے کو کہا جس کو گراﺅنڈ میں موجود ہزاروں تماشائیوں اور ٹی وی سکرین پر کروڑوں لوگوں نے بھی دیکھا۔

امام الحق کی اس حرکت پر انہیں شائقین کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔ شائقین کا کہنا ہے کہ امام الحق کارو یہ کسی طور پر بھی مناسب نہیں تھا،انہیں مہمان کھلاڑی کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

امام الحق نے سوشل میڈیا ویب ٹویٹر پراپنے ان اشاروں کی ذمہ داری شین واٹسن پر ہی ڈال دی ہے،ان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ”گزشتہ روز ہونے والا واقعہ میچ کی ٹینشن کے باعث ہوا،شین واٹسن کے نامناسب اور گالم گلوچ کمٹنس کے جواب میں مجھے خاموش رہنا چاہیے تھاجس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں،یہ میچ اچھا رہا اور پی ایس ایل بہترین طریقے سے ختم ہوا،ہمیں اس کی کامیابی سے لطف اندوز ہونا چاہیئے،گلیڈی ایٹرز کو اور واٹسن کو ٹرافی کی مبارکباد دیتا ہوں“۔


وقت اشاعت : 18/03/2019 - 15:14:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :