کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،وزیراعلی عثمان بزدار کی پی ایس ایل کا فائنل جیتنے پر مبارکباد

کراچی میں ہونیوالے فائنل کو یادگار میچ کے طو رپر یاد رکھاجائیگا،کامیاب انعقاد پر منتظمین خراج تحسین کے مستحق ہیں

پیر 18 مارچ 2019 15:51

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،وزیراعلی عثمان بزدار کی پی ایس ایل کا فائنل جیتنے پر مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں شاندار فتح پرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے فتح سمیٹی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے دوران اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل کو یادگار میچ کے طو رپر یاد رکھاجائے گا اورپاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا کامیاب انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
وقت اشاعت : 18/03/2019 - 15:51:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :