وزیر اطلاعات کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل فور کا فائنل جیتنے پر مبارکباد

کراچی میں فائنل میچ کا کامیاب انعقاد اس بات کا ثبوت ہے پاکستان ایک پرامن ملک ہے‘ صمصام بخاری

پیر 18 مارچ 2019 15:51

وزیر اطلاعات کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل فور کا فائنل جیتنے پر مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل فور کا فائنل جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ صمصام بخاری نے کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل فور کے فائنل کا کامیاب انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔
وقت اشاعت : 18/03/2019 - 15:51:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :