یونس خان کو انڈر19کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سونپنے کا فیصلہ

سابق کپتان کی رضامندی اور دیگرمعاملات طے کرکے اس کا باقاعدہ اعلان کیاجائیگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 مارچ 2019 15:39

یونس خان کو انڈر19کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سونپنے کا فیصلہ
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مارچ ۔2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سابق بیٹسمین یونس خان کو نیشنل انڈر19کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے جونیئر کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ بلے باز یونس خان سے رابطہ کیا اور اس بات سے اتفاق کیا گیا ہے کہ انہیں نیشنل انڈر19ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا جائے تاہم اس سلسلے میں سابق کپتان یونس خان کی پی سی بی کے ساتھ کام کرنے پررضا مندی اور چند دیگرمعاملات کو حتمی شکل دینا ہوگی جس کے بعدکرکٹ بورڈ ان کی خدمات حاصل کرنے کا باضابطہ اعلان کر دے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے41سالہ یونس خان کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ سابق بھارتی بیٹسمین راہول ڈریوڈ کو سامنے رکھتے ہوئے کیا ہے جو اس وقت نیشنل انڈر19 ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں،ان کی کوچنگ میں بھارت نے نیوزی لینڈ میں کھیلا گیا انڈر19ورلڈ کپ بھی اپنے نام کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یونس خان کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا انچارج بھی بنایا جائے گا۔                                                                                                                                                            
وقت اشاعت : 18/03/2019 - 15:39:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :