پی ایس ایل کے انعقاد پر پاکستان کو خود پر فخر ہونا چاہئے :روی بوپارا

حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں نے بھرپور تحفظ کا احساس دیا:انگلش آل راﺅنڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 مارچ 2019 16:51

پی ایس ایل کے انعقاد پر پاکستان کو خود پر فخر ہونا چاہئے :روی بوپارا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مارچ ۔2019ء) کراچی کنگز کے برطانوی آل راﺅنڈر روی بوپارا نے پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں 33سالہ روی بوپارہ نے کہا کہ پاکستانی عوام کو اس ٹورنامنٹ کے اپنے ملک میں انعقاد پر فخر ہونا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی میں قیام کے دوران حفاظت پر مامور فوجی اور پولیس اہلکاروں کے شکریہ گزار ہیں جنہوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھرپور تحفظ کا احساس دیا۔

روی بوپارا نے کہا کہ دورہ پاکستان کے دوران انہیں عوامی حلقوں میں گھلنے ملنے کا موقع بھی ملا اور کراچی میں میزبانی کی سہولتیں بہترین رہیں۔
روی بوپارہ نے رواں سال کراچی کنگز کے لیے صرف 2میچز کھیلے ،انہوں نے مجموعی طور پر پی ایس ایل میں31میچز میں28.75کی اوسط سے575رنز سکور کر رکھے ہیں جن میں 3نصف سنچریاں شامل ہیں،وہ اب تک25.07کی اوسط سے15وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں ،انہیں پاکستان سپر لیگ میں اننگز میں بہترین باﺅلنگ کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے،پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں بوپارہ نے لاہور قلندرز کے خلاف16رنز کے عوض6شکار کیے تھے۔

(جاری ہے)

                                                                                                                                                  
وقت اشاعت : 18/03/2019 - 16:51:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :