بھارت پی ایس ایل کو ناکام بنانے کی کوششیں کر رہا ہے: چیئرمین پی سی بی
انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی کم کی جائے کیونکہ ہم کراچی شہر کو دیکھنا چاہتے ہیں:احسان مانی
ذیشان مہتاب پیر 18 مارچ 2019 17:14
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مارچ ۔2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ بھارت پہلے دن سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو ناکام بنانے کی کوششیں کر رہا ہے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل فور) کے کامیاب انعقاد کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا اس لیے کرکٹرز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، کرکٹ رکنے سے صرف دہشتگردی کی جیت ہوگی اور اسی لیے دہشگردی کی وجہ سے کرکٹ کو نہیں روکنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کو بھرپور پذیرائی ملی لیکن بھارت پہلے دن سے ہی پی ایس ایل کو ناکام بنانے کی کوششیں کر رہا ہے، پاک بھارت کشیدگی کے دنوں میں مشینری لانے میں مشکلات آئی۔
احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ریجنل کرکٹ میں بھی سیاست آ گئی ہے، سیاست اور کھیل کو الگ رکھنا چاہیے کیونکہ اس سے سب سے بڑا نقصان کرکٹ کو ہوتا ہے، پی ایس ایل میں کھلاڑیوں نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، اس ایڈیشن میں بڑی تعداد میں نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے ۔چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ پی ایس ایل میں شامل انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی کم کی جائے کیونکہ ہم کراچی شہر کو دیکھنا چاہتے ہیں،یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔احسان مانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کیلئے کوشاں ہے، آئندہ سال پی ایس ایل کیلئے 4 سے 5 سٹیڈیم تیار کریں گے، کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل کا ایک میچ حیدر آباد میں ہو۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 18/03/2019 - 17:14:33
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاک ، ویسٹ انڈیزون ڈے سیریز، ہیلی میتھیوزکی پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں ناقابل شکست سنچری
-
ویسٹ انڈیز ویمنزٹیم نے پاکستان ویمنزٹیم کو پہلا ون ڈے کرکٹ میچ جیتنے کے لئے 270 رنز کا ہدف دے دیا
-
پہلے ٹی ٹونٹی سے قبل قومی ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی زخمی ہوگیا
-
بابر اعظم سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کے ساتھ اختلافات کی خبروں پر ’حیران‘
-
محمد حفیظ نے بابر اعظم کو کپتانی واپس ملنے پر سخت سوالات اٹھا دیئے
-
شاہین آفریدی اوپننگ کے معاملے پر رضوان اور بابر سے بات کرنے سے گریزاں تھے: محمد حفیظ کا دعویٰ