پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے، آصف زرداری

uمراد علی شاہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، بیان

پیر 18 مارچ 2019 19:36

پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے، آصف زرداری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پیپلزپارٹی کے معا ون چیئرمین آصف علی زرداری نے کراچی میں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم کو بیان میں مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاد بہت بڑی کامیا بی ہے ۔ہم پی سی بی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پی ایس ایل کے لئے سندھ کا انتخاب کیا ۔۔
وقت اشاعت : 18/03/2019 - 19:36:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :