ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کراچی کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،وزیراعلیٰ سندھ

سندھ حکومت نے پی ایس ایل کے انعقاد کا چیلنج قبول کیا، ماحول ایسا تھا کہ ہمارے دشمن جنگ کی باتیں کر رہے ہیں،مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس

پیر 18 مارچ 2019 22:17

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کراچی کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کراچی کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی پریس کانفرنس میں کیا، انہوںنے کہا کہ سندھ حکومت نے پی ایس ایل کے انعقاد کا چیلنج قبول کیا، ماحول ایسا تھا کہ ہمارے دشمن جنگ کی باتیں کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سندھ کی ترقی کے مخالفین کے ارادے نیست ونابود ہوں گے، پیپلز پارٹی دوبارہ کامیاب ہوئی اور 8 میچز کراچی آئے، کبھی ایسانہیں ہواتھا کہ ایک کیبعد ایک 8 میچ یہاں ہوئے ہوں، کل کوئٹہ نیمیچ جیتا، ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان جیتا، اصل میں امن، مسکراہٹوں اور اتحاد کی جیت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں دہشت گردوں کے لئے زیرو برداشت ہے، ، کل امن کی جیت ہوئی، سب سیبڑھ کرپاکستان کی جیت ہوئی، کراچی کیعوام نے بہت تعاون کیا، اس کی مثال نہیں ملتی، میں انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سب نے مل کر ایک ایساایونٹ کرایا، جس کی مثال ملک میں نہیں ملتی، یہ سندھ کے لوگوں کی کامیابی ہے، اس ایونٹ سے پورے پاکستان میں ایک اچھا ماحول پیدا ہوا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سندھ حکومت نے ہاکی کوفروغ دینے کے لئے اپنا کردارادا کیا ہے، قطرمیں فٹبال ایونٹ جیتنے والے بچوں نے لیاری کا سرفخرسے بلند کیا ۔انہوں نے کہا کہ کرائسٹ چرچ واقعہ اندوہناک ہے، 50 مسلمان جمعے کی نمازسے قبل شہید کر دیے گئے، جاں بحق ہونے والوں میں9 پاکستانی بھی شامل ہیں، آج میں ان تینوں فیملیزکے پاس ہمدردی کے لئے گیا تھا، دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ہم نے دہشت گردی کی وجہ سیایک لمبا سفر کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری70 ہزارلوگ شہید ہوئے۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ ہمیں اپنے بیچ دہشت گردوں کو بے نقاب کرنا چاہیے، ہمارا دین امن پسندی کا پیغام دیتا ہے، نیشنل ایکشن پلان کو فالو کرنا چاہیے، بلاول بھٹو نے بھی کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل ہونا چاہیے۔
وقت اشاعت : 18/03/2019 - 22:17:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :