مسٹر و جو نیئر مسٹر خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ کے مقابلے اختتام پذیر

محمد شفیع نے مسٹر خیبر پختونخوا جبکہ دائود خان نے جونیئر مسٹر خیبرپختونخوا ٹائٹل اپنے نام کرلی

پیر 18 مارچ 2019 22:50

مسٹر و جو نیئر مسٹر خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ کے مقابلے اختتام پذیر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) مسٹر و جو نیئر مسٹر خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ کے مقابلے اختتام پذیر ، محمد شفیع نے مسٹر خیبر پختونخوا جبکہ دائود خان نے مسٹر جونیئر خیبرپختونخوا ٹائٹل اپنے نام کرلی ، شوکت صافی اور عبید خان نے بالترتیب مسٹر پشاور و جونیئر مسٹر پشاور کا اعزاز حاصل کیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ سابق مسٹر سائوتھ ایشیاء وصدر صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن اعجاز خان ، سیکرٹری جنرل محمد اسماعیل ،سرپرست اعلیٰ حاجی رحیم خان ، پشاور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی افتخار ، جنرل سیکرٹری تاج محمد ، زین خان ، ہارون خان ، حاجی وصال سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پی ایس بی ہال میں منعقدہ صوبائی باڈی بلڈنگ مقابلے منعقد ہوئے جس میں صوبہ بھر سے سو سے زائد تن سازوں نے حصہ لیا ، مسٹر خیبرپختونخوا کے 60 کلوگرام ویٹ میں عبدالقیوم نے پہلی ، عبدالله نے دوسری ، محمد عامر نے تیسری پوزیشن ھاصل کی ، 65 کلوگرام میں عالمزیب نے گولڈ ، سنگین نے سلور اور اعجاز نے برائونز میڈل حاصل کیا ، 70 کلوگرام میں ساجد نے پہلی ، ناصر نے دوسری ، اور سلیمان نے تیسری ، 75 کلوگرام میں الیاس نے گولڈ ، عصمت نے سلور اور ارشد نے برائونز میڈل حاصل کیا ، 80 کلوگرام میں شوکت نے گولڈ، مسعود نے سلور اور نزاکت نے برائونز میڈل حاصل کیا ، 85 کلوگرام میں فخر زمان نے گولڈ، ذکریا نے سلور اور عادل نے برائونز میڈل حاصل کیا ، 90 کلوگرام میں آیاز نے پہلی ، محمد علی نے دوسری اور یاسر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

95 کلوگرام میں محمد شفیع نے گولڈ ، نعمان نے سلور اور افنان نے برائونز میڈل حاصل کیا ۔ جونیئر ویٹ کے 55 کلوگرام میں نعمانے پہلی ، عماد نے دوسری اور عادل نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، 60کلوگرام میں حیدر خان نے پہلی ، عدنان نے دوسری اور یاسین نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی اسی طرح 65 کلوگرام میں اعجاز الحق نے گولڈ ، اسد ضیاء نے سلور اور جہانگیر نے برئونز میڈل حاصل کیا ۔

70 کلوگرام میں امیر حیدر نے پہلی ، سجاد نے دوسری اور سلال نے برائونز ، 75 کلوگرام میں دائود نے پہلی ، گل خان نے دوسری اور شعیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 80 کلوگرام میں اسد نے گولڈ ، سہیل احمد نے سلور اور زاہد نے برائونز میڈل حاصل کیا ۔ 85 کلوگرام میں خورشید نے پہلی ، وقاص نے دوسری اور حمزہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 90 کلوگرام میں عبید نے گولڈ ، کامران نے سلور اور ساجد نے برائونز میڈل حاصل کیا ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح تن سازوں میں ٹرافی ، سرٹیفکیٹس ، ٹائٹلز ، موٹر سائیکلز اور کیش انعامات تقسیم کئے ۔ اور بہترین اور پرامن مقابلوںکے انعقاد پر صوبائی اور ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کو مبارکباد پیش کی ۔
وقت اشاعت : 18/03/2019 - 22:50:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :