پی ایس ایل سے پرانا کراچی مل گیا ، انشااللہ جلد پرانا پاکستان بھی مل جائیگا جس میں لوگ پیار محبت اور امن و سکون کیساتھ رہتے تھے،وزیراعلیٰ سندھ

نئے پاکستان میں پہلی مرتبہ ایسی حکومت دیکھی ہے جو لوگوں سے کہہ رہی ہے ان کی چیخیں نکل جائینگی،اگر انہیں کسی وجہ سے حکومت مل بھی گئی ہے تو عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دی جائے ،خوفزدہ نہ کیا جائے،سید مراد علی شاہ

پیر 18 مارچ 2019 23:14

پی ایس ایل سے پرانا کراچی مل گیا ، انشااللہ جلد پرانا پاکستان بھی مل جائیگا جس میں لوگ پیار محبت اور امن و سکون کیساتھ رہتے تھے،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کامیاب پی ایس ایل سے پرانا کراچی مل گیا ہے، انشااللہ جلد پرانا پاکستان بھی مل جائے گا جس میں لوگ پیار محبت اور امن و سکون کے ساتھ رہتے تھے،نئے پاکستان میں پہلی مرتبہ ایسی حکومت دیکھی ہے جو لوگوں سے کہہ رہی ہے کہ ان کی چیخیں نکل جائیں گی،اگر انہیں کسی وجہ سے حکومت مل بھی گئی ہے تو عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دی جائے انہیں خوفزدہ نہ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو صرف آئینی طریقے سے ہٹایا جاسکتا ہے اور دوسرا کوئی طریقہ نہیں ہے جو لوگ دوسرے طریقوں کی بات کررہے ہیں انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ انہوں نے بھی آئین کے تحت حلف اٹھا رکھا ہے جس کی پاسداری کرنا ان فرض ہے انہوںنے یہ بات پیر کی شام سندھ اسمبلی بلڈنگ کے کمیٹی روم نمبر ون میں ایک پرجوم پریس کانفرنس اور بعد ازاں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی اور مشیر اطلاعات مرتضی وہاب بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم سب نیوزی لینڈ میں پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں کراچی میں تین کے لواحقین سے ملاقات کی اور تعزیت کی ہے اس واقعے سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہم سب دہشتگردی کا شکار رہے ہمارے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات کہی ہے کہ ہمیں اپنے درمیان موجود دہشت گردوں کی نشاندہی کرکے ان کا خاتمہ کرنا ہوگا اور ایسانیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بعد ہی ممکن ہوسکتا ہے۔

وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ ہمیں نیشنل ایکشن پلان پراس کیاصل روح کے مطابق عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے سندھ میں ہم نے اس پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کرنے کی کوشش کی ہے پچھلے دنوں کراچی میں پیش آنے والے دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا سدباب کیا ہے۔ ہم نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کا شکار ہونے والے پاکستانیوں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر سب مبارکباد کے مستحق ہیں کچھ لوگ اسے ناکام بنانا چاہتے تھے تاہم خدا کا شکر ہے ہے کہ بدخواہ خود ناکام ہوئے ہیں اصل کامیابی اتحاد ، امن اور سب سے بڑھ کر پاکستان کی ہے کراچی کے عوام کا بھرپور تعاون حاصل رہا وہ مثالی تھا کراچی کے لوگوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پی ایس ایل کی کامیابی میں بڑا کردار ادا کیا تمام انتظامیہ، پی سی بی ، قانون نافذکرنے والے ادارے ، پاک فوج ، پولیس ، رینجرز ، کے ایم سی، ڈی ایم سیز، محکمہ بلدیات نے ملکر ایک ایسا ایونٹ منعقد کیا جسکی مثال نہیں ملتی۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوران کوئی ایک شکایات مجھے موصول نہیں ہوئی تمام لوگوں نے محنت کرکے اسے مثالی ایونٹ بنایا۔کرکٹ سے امن کے راستے کھلے ہیں اس سے پورے ملک میں نہ صرف امن کی فضا اور قوم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اصل کامیابی انکی ہے جنہوں نے دہشتگردی کا پچیس برس مقابلہ کیا۔ اب پاکستان خصوصا کراچی میں خوشیاں لوٹ آئی ہیں اب یہ لوگ نہ کہیں کہ عوام کی چینخیں نکلیں گی پورے پاکستان میں جشن کا سماں ہے پورے ملک میں ہم اس طرح کی خوشیاں منائینگے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ میڈیا کے کردار کو سراہتا ہوں میں آئندہ بھی میڈیا سے اس قسم کے تعاون کی امید رکھتا ہوں سندھ حکومت خدمت کا سفر جاری رکھیں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسپورٹس کے مشیر بھی ایونٹ میں موجود رہے وہ کمیٹی کے اجلاسوں میں شریک رہے ہاکی کی بحالی کے لئے بھی سندھ حکومت کردار ادا کریگی انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان والے عوام کچینخیں نکال رہے ہیں تو پھر عوام تو پرانا پاکستان ہی مانگیں گے ہمارا ارادہ ہے کہ مختلف محکموں کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ سندھ نہیں بلکہ وفاقی حکومت حل کرنا نہیں چاہتی انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ مجھے آج کھل کر بات کرنا پڑیگی سندھ کے ایک صاحب وفاقی حکومت کے اجلاس میں کہتے ہیں کہ ہمیں کے فور نہیں چاہئیے ہم نے کے فور کا کانٹریکٹ ایف ڈبلیو او کو دیا مگر اسکے ڈیزائن میں تبدیلی کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہیکے سی آر پر چین سے بات نہیں ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی اخراجات کم ہوئے ہیں ہمیں احساس ہے اسی لئے عوام کے لئے چلا رہے ہیں انہیں ( پنجاب) کو احساس نہیں ہے فنڈز انکو بھی کم مل رہے ہیں۔

ایک سوال پر وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ دوسرے اداروں کی مداخلت کی قانون اجازت دیتا ہے نیب کا قانون وفاقی نہیں ہونا چاہئیے تھا اگر ہم اپنا قانون بناتے ہیں تو کہتے ہیں کہ خود کو بچانے کے لئے کرتے ہیں اسپیکر آغا سراج درانی نے خود بتایا ہے کہ انکی تمام چیزیں ریکارڈ پر ہیں افسوس کہ قتل کرکے تو ضمانت مل جاتی ہے مگر نیب کے قانون میں ضمانت نہیں ہوتی، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کا صرف آئینی راستہ ہے کوئی اور نہیں ہے۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں کامیاب پی ایس ایل سے پرانا کراچی مل گیا ہے، انشااللہ جلد پرانا پاکستان بھی مل جائے گا جس میں لوگ پیار محبت اور امن و سکون کے ساتھ رہتے تھے،نئے پاکستان میں پہلی مرتبہ ایسی حکومت دیکھی ہے جو لوگوں سے کہہ رہی ہے کہ ان کی چیخیں نکل جائیں گی،اگر انہیں کسی وجہ سے حکومت مل بھی گئی ہے تو عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دی جائے انہیں خوفزدہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت کانام لئے بغیر کہا کہ یہ لوگوں کی چیخیں نکلوانے کی بات کرتے ہیں اور ہم اپنے لوگوں کے لئے چیختے ہیں۔گزشتہ چھ ماہ کے دوران سندھ حکومت کو اس کے حصے کی رقم سے 120ارب روپے کم ملے ہیں جس کی وجہ سے سخت مالی مسائل کا سامنا ہے ، سندھ حکومت اپنے ملازمیں کی تنخواہیں نہیں روک سکتی مجبورا ترقیاتی کاموں کے لئے مختص فنڈز میں کٹوتی کرنا پڑی جس سے ترقیاتی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔
وقت اشاعت : 18/03/2019 - 23:14:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :