کینسر میں مبتلا بیٹی کے حوالے سے قومی کرکٹر آصف علی کا خصوصی پیغام

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز نے بیٹی کی صحت کیلئے دعا کرنے والے تمام افراد کا خصوصی شکریہ ادا کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 18 مارچ 2019 22:59

کینسر میں مبتلا بیٹی کے حوالے سے قومی کرکٹر آصف علی کا خصوصی پیغام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ2019ء) کینسر میں مبتلا بیٹی کے حوالے سے قومی کرکٹر آصف علی کا خصوصی پیغام، اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز نے بیٹی کی صحت کیلئے دعا کرنے والے تمام افراد کا خصوصی شکریہ ادا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز آصف علی کی جانب سے اپنی بیماری بیٹی سے متعلق بیان جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آصف علی نے کینسر کے مرض میں مبتلا اپنی بیٹی کیلئے دعا کرنے والے ہر شخص کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ آصف علی کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کا ساتھ دینے والے ہر شخص کے وہ بے حد مشکور ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان سر لیگ کے دوران انکشاف ہوا تھا کہ آصف علی کی صاحبزادی کینسر کے مرض میں مبتلا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز ایک پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہو گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی کی بیٹی کا علاج جاری ہے، تاہم بچی کی حالت تشویش ناک ہے۔
وقت اشاعت : 18/03/2019 - 22:59:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :