عمران خان کی افغانستان کو مبارک باد

پاکستان کے وزیر اعظم نے افغان کرکٹ ٹیم کو پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارک باد دی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 18 مارچ 2019 23:04

عمران خان کی افغانستان کو مبارک باد
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ 2019ء) پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے افغان کرکٹ ٹیم کو اپنے ٹویٹر پیغام میں پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔ عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ افغان کرکٹرز نے بہت کم وقت میں بڑی کامیابیاں حاصل کر لی ہیں۔ 
یاد رہے کہ پیر کے روز افغانستان نے آئیرلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ میچ میں کھیل کے چوتھے دن ہرا کر ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار کامیابی حاصل کی جس پر افغانستان میں بھی بہت زیادہ خوشی منائی گئی۔

آئیرلینڈ کرکٹ ٹیم نے میچ کی پہلی اننگ میں کھیلتے ہوئے 172رنز بنائے جس کے جواب میں افغانستان نے 314سکور بنائے، آئیرلینڈ نے دوسری ایننگ میں 288رنز بنائے کر 142 کا ہدف دیا جس کے جواب میں افغانستان نے 3وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا اور 7وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان جو خود بھی دنیا کے بہترین کرکٹر رہے ہیں نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افضائی کی۔

وزیر اعظم نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ افغان کھلاڑیوں نے بہت کم وقت مین بہت سی کامیابیاں سمیٹی ہیں انکا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل کرکٹ میں آنے کے بعد افغان کرکٹ ٹیم نے بہت اچھا کھیلا ہے۔ انہوں نے پشتو زبان میں بھی ٹویٹ کی 

 اس سے پہلے افغانستان کی ٹیم ابھی تک کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکی تھی، افغان ٹیم بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہار چکی ہے لیکن پیر کے روز آئیرلینڈ کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں کھیل کے چوتھے دن افغان ٹیم نے ٹیسٹ میچ 7وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔

افغانستان میں بھی اس جیت کی بہت زیادہ خوشی منائی گئی ہے۔ پاکستان کے ساتھ افغانستان کے تعلقات کبھی بھی بہت دوستانہ نہیں رہے لیکن اب طالبان کے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد پاکستان اور افغانستان میں بہتر تعلقات کی امید کی جارہی ہے۔ ایسے مین پاکستانی وزیر اعظم کا ایسا بیان خوش آئند ثابت ہو سکتا ہے۔
وقت اشاعت : 18/03/2019 - 23:04:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :