پی ایس ایل ،حسن علی ایک سیزن میں زیادہ وکٹیں لینے والے باﺅلر بن گئے

فاسٹ باﺅلر نے رواں سال25کھلاڑی آﺅٹ کیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 19 مارچ 2019 13:58

پی ایس ایل ،حسن علی ایک سیزن میں زیادہ وکٹیں لینے والے باﺅلر بن گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19مارچ ۔2019ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے تاریخ میں ایک سیزن میں20سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے باﺅلر بن گئے ہیں۔24سالہ حسن علی کی نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف پرفارمنس اچھی نہیں رہی تھی تاہم پشاور زلمی کی جانب سے انہوں نے رواں سال پی ایل ایل میں انتہائی شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا ،اس سے قبل یہ ریکارڈ پشاور زلمی کے وہاب ریاض اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف کے پاس تھا جنہوں نے پی ایس ایل3میں 18،18وکٹیں حاصل کی تھیں،حسن علی نے رواں سال پی ایس ایل کے13میچز میں13.64کی شاندار اوسط سے25وکٹیں اپنے نام کی ہیں،فہیم اشرف نے بھی اپنی ذاتی کارکردگی بہتر بناتے ہوئے رواں سال12میچز میں15.33کی اوسط سے21وکٹیں حاصل کی ہیں،وہاب ریاض نے اس سیزن میں13میچز میں19.88کی اوسط سے17بلے بازوں کو پوویلین کی راہ دکھائی ،کراچی کنگز کے فاسٹ باﺅلر سہیل خان نے 2017ءمیں9میچز میں 16شکار کیے تھے جب کہ ان کے ساتھی فاسٹ باﺅلر عثمان خان شنوار ی نے2018ءمیں10میچز میں16وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

حسن علی ا ب تک اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر میں91میچز میں20.26کی اوسط سے122وکٹیں حاصل کرچکے ہیں،ان کا اکانومی ریٹ7.51رہا ہے،انہوں نے اب تک میچ میں4مرتبہ چار یا اس سے زیادہ اور ایک مرتبہ5یا اس سے زیادہ شکار کررکھے ہیں ۔
وقت اشاعت : 19/03/2019 - 13:58:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :