سرفراز احمد کا گراﺅنڈ سٹاف کیلئے فی کس 10،10 ہزار روپے انعام کا اعلان

خواب تھا کہ اپنے ہوم گراﺅنڈ پر کوئی بڑا ایونٹ جیتوں:کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 19 مارچ 2019 16:01

سرفراز احمد کا گراﺅنڈ سٹاف کیلئے فی کس 10،10 ہزار روپے انعام کا اعلان
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مارچ 2019ء) پاکستان سپر لیگ فورکی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے نیشنل سٹیڈیم کے گراﺅنڈ سٹاف کو فی کس دس دس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گراﺅنڈ سٹاف کی محنت سے نیشنل سٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا، اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ فائنل جیتنے کی بہت خوشی ہے، خواب تھا کہ اپنے ہوم گراﺅنڈ پر کوئی بڑا ایونٹ جیتوں، فائنل کا ماحول بھی زبردست تھا۔

کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے کہا کہ ہماری ٹیم مینجمنٹ نے پورے سال بھرپور محنت کی جبکہ ہمارے قومی اورغیرملکی کھلاڑیوں نے بھی فتح پانے کے لیے مل کر جدوجہد کی جس کے نتیجہ میں ہم فتح سے ہمکنار ہوئے۔یاد رہے کہ اتوار کے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

(جاری ہے)

نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے 139 رنز کا ہدف دیا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا تھا،احمد شہزاد نے ناقابل شکست نصف سنچری سکور کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 3، ڈیوین براوو نے 2، محمد نواز اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔                                                                                           
وقت اشاعت : 19/03/2019 - 16:01:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :