ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ ضرور ہوگا:آئی سی سی
جوٹیم میچ کھیلنے سے منع کریگی اس میچ کا پورا پوائنٹ دوسری ٹیم کو دے دیا جائےگا:ڈیو رچرڈسن
ذیشان مہتاب منگل 19 مارچ 2019 16:55
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مارچ 2019ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک بڑا بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عالمی کپ 2019ءمیں پاک بھارت ٹیموں کے درمیان میچ ضرور ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیو رچرڈسن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ عالمی کپ کے دوران ہونے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ دونوں ٹیمیں آئی سی سی کے ساتھ کھیلنے کو لے کر پابند ہیں اور ان پاکستان بھارت کے درمیان 16 جون کو مانچسٹر میں ہونے والا مقابلہ طے شدہ وقت پر ہو گا۔ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کے بارے میں لکھے گئے خط پر بات کرتے ہوئے ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ تمام شراکت دار ٹیموں نے ایک سمجھوتہ پر دستخط کئے ہیں اور اس وجہ سے عالمی کپ کے ہر میچ میں انہیں کھیلنا ہو گا، اگر کوئی ٹیم میچ کھیلنے سے منع کرتی ہے تو پھر اس میچ کا پورا پوائنٹ دوسری ٹیم کو دے دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد انڈین کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ کر پاکستان کے ساتھ میچ نہ کھیلنے اور دیگر ملکوں کے ذریعہ بھی پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی تھی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 19/03/2019 - 16:55:24
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
-
شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا
-
صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر
-
سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال کی زیر صدارت پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے اموربارے اہم اجلاس
-
وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر (کل )کھلی کچہری لگائیں گے