قومی مینز و ویمنز تھروبال چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی

منگل 19 مارچ 2019 19:37

قومی مینز و ویمنز تھروبال چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) قومی مینز و ویمنز تھروبال چیمپئن شپ پشاور یونیورسٹی میں شروع ہوگئی جس میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح ناظم پشاور محمد عاصم خان نے کیا ان کے ہمراہ ان کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی وصدر صوبائی تھرو بال ایسوسی ایشن میاں خلیق الرحمان ، ایشین تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں،نائب صدر جعفر علی ، ڈائریکٹر سپورٹس بحرکرم ، ریجنل سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ،آرگنائزنگ سیکرٹری ارشد حسین ،ممبر سپورٹس و کلچر کمیٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ وسیم اکرم ، سپورٹس انچارج پشاور یونیورسٹی سجاداحمد، پروفیسر شریف گل ، پروفیسر شاہین عمر، پروفیسر حمیرہ ،ڈائریکٹر سپورٹس ہائیر ایجوکیشن رشید انور، ڈپٹی رجسٹرار نورزادہ ، رحم بی بی اور حاجرہ سرور سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، ڈسٹرکٹ لوکل گورنمنٹ پشاور کے تعاون اور صوبائی تھرو بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل مینز وویمنز تھروبال چیمئن شپ میں پند رہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ان میں پنجاب ‘سندھ ‘بلوچستان‘اسلام آباد‘گلگت بلتستان‘قبائلی اضلاع ‘پولیس ‘ رینجرز ‘ سٹی سکول بحریہ ‘سٹی سکول لاہور ‘سٹی سکول کراچی ‘آغا خان یوتھ بورڈ اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں شامل ہیںاس موقع پر ناظم پشاور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے خیبرپختونخوا میں امن قائم ہوچکا ہے اور پورے ملک سے کھلاڑیوں کا یہاں آنا پوری دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے ، انہوں نے خیبرپختونخوا تھرو بال ایسوسی ایشن پاکستان تھرو بال فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پشاور مرد وخواتین تھرو بال نیشنل چیمپئن شپ کا انعقاد کررہی ہے
وقت اشاعت : 19/03/2019 - 19:37:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :