فیض احمد فیض کی یا د میں تین روزہ فیض میلہ کل سے فیض پا رک نا رووال میں شروع ہوگا

منگل 19 مارچ 2019 21:29

فیض احمد فیض کی یا د میں تین روزہ فیض میلہ کل سے فیض پا رک نا رووال میں شروع ہوگا
بدوملہی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) ضلعی انتظا میہ نارووال کے زیر اہتما م معروف شا عر فیض احمد فیض کی یا د میں تین روزہ فیض میلہ کل سے فیض پا رک نا رووال میں شروع ہو گا جس کا افتتاح صو با ئی وزیر اوقاف پنجا ب پیر سعید الحسن شاہ ڈپٹی کمشنر نا رووال ڈا کٹر وحید اصغر کے ہمر اہ کل مو رخہ 20ما رچ کو سہ پہر تین بجے کر یں گے ۔تین روزہ فیض میلے میں فیملیز کی تفریح کے لیے رنگا رنگ تقریبا ت کا اہتما م کیا گیا ۔

تین روزہ فیض فیسٹیو ل کے پہلے روز پپٹ شو،میجک شواورفیض صوفی کلا م،دوسرے روز کا میڈی شو ، آگاہی اسٹیج ڈرامہ اور میو زیکل نا ئٹ جبکہ تیسرے اور آخری روز فوک ڈانسنگ ،گرینڈ میو زیکل شو اور آتش با زی جیسے پر وگرام شا مل ہیں جسکے لیے تما م انتظا ما ت کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تما م پر و گرام رات آٹھ بجے سے ساڑھے دس بجے تک جا ری رہیں گے اور میلے میں خوا تین کے تقد س کو پیش نظر رکھتے ہو ئے صر ف اور صرف شہر ی اپنے اہلخا نہ (فیملیز)کے ہمر اہ دا خل ہو سکیں گے فیملی کے بغیر کسی بھی شخص کو میلے میں داخلے کی اجا زت نہیں ہو گی۔

میلے میںمختلف محکمو ں کی طر ف سے اسٹا لز اور پھو لو ں کی نما ئش بھی لا ئی جا ئے گی۔فیض احمد فیض میلے میں محکمہ لا ئیو سٹا ک نا رووال کی طر ف سی21 ما رچ کوڈا گ شواورخوبصورت پر ند و ں کی نمائش کا بھی اہتما م کیا گیا ہے جس میں ضلع بھر سے مختلف فارمرز اپنے پا لتو جا نو ر اور پر ند و ں کو بھی نما ئش میں پیش کر یں گے ۔
وقت اشاعت : 19/03/2019 - 21:29:52