پاکستان سپر لیگ 5 کے ممکنہ وینیوز کے نام سامنے آگئے

پی ایس ایل 5 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے، پی سی بی نے ملتان اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی بدھ 20 مارچ 2019 00:21

پاکستان سپر لیگ 5 کے ممکنہ وینیوز کے نام سامنے آگئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2019ء) پاکستان سپر لیگ 5 کے ممکنہ وینیوز کے نام سامنے آگئے، پی ایس ایل 5 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے، پی سی بی نے ملتان اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا چوتھا سیزن بھرپور کامیابی کے بعد اختتام پذیر ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ 4 کے اختتام پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان پاکستان سپر لیگ 5 کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد کروانے کا اعلان کر چکے ہیں۔

اب اس حوالے سے مزید کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ 5 کے ممکنہ وینیوز کے نام سامنے آگئے ہیں۔ پی ایس ایل 5 کے تمام میچز پاکستان کے کل 4 شہروں میں کھیلے جائیں۔ پاکستان سپر لیگ 5 کے میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے میدانوں میں کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی نے اس سلسلے میں ابھی سے تیاریاں شروع کرتے ہوئے ملتان اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وقت اشاعت : 20/03/2019 - 00:21:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :