پاکستان ون ڈے سیریز نے مشکل حریف ثابت ہوگا :ایڈم زامپا

گرین شرٹس محدود اوورز کی کرکٹ میں دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے: آسٹریلوی لیگ سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 20 مارچ 2019 17:35

پاکستان ون ڈے سیریز نے مشکل حریف ثابت ہوگا :ایڈم زامپا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ 2019ء) آسٹریلوی لیگ سپنر ایڈم زامپا کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس محدود اوورز کی کرکٹ میں دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے اس لیے پاکستان کو آسان حریف نہیں سمجھتے۔ایک انٹریو میں 26سالہ آسٹریلوی لیگ سپنر نے کہا کہ بھارت کو ہوم گراﺅنڈ پر شکست دینے کے بعد کینگروز کا اعتماد اور حوصلہ بلند ہے لیکن پاکستان کو آسان حریف نہیں سمجھ سکتے، سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بھی خاص اہمیت رکھتی ہے، بھارت میں سیریزجیتنے کے بعد متحدہ عرب امارات میں بھی فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنا ہو گا۔

گزشتہ سال ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کے ہاتھوں 0-3 سے کلین سویپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایڈم زمپا نے کہا کہ اس وقت میزبان ٹیم نے ہمیں سپنرز کی مدد سے باندھ کر رکھ دیا تھا، ہمیں غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اس بار بدلہ چکانا ہوگا، مجھے پاکستان کے خلاف زیادہ کھیلنے کا موقع نہیں ملا لیکن پی ایس ایل میں مقابلے کی فضا دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سخت چیلنج ہو گی۔

(جاری ہے)

بھارت کے خلاف 5 میچز میں 11 وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین سپنر کے طور پر سامنے آنے والے ایڈم زامپا نے کہا کہ درمیانی اوورز میں عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا، ون ڈے میں اپنے رول کا اندازہ ہوتا جا رہا ہے۔                                                         
وقت اشاعت : 20/03/2019 - 17:35:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :