پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل عالمی چیمپئن آسٹریلیا کےلئے بری خبر آگئی

جارح مزاج آل راﺅنڈر گلین میکسویل کی پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 20 مارچ 2019 18:09

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل عالمی چیمپئن آسٹریلیا کےلئے بری خبر آگئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ 2019ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر گلین میکسویل کی پاکستان کے خلاف جمعے کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول پہلے ون ڈے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔30سالہ گلین میکسول بیماری کے باعث آسٹریلوی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں بھی شرکت نہیں کررہے ہیں جس کے بعد ان کی جگہ نیتھن لیون کو کھلائے جانے کا قوی امکان ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے یو اے ای پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا.چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سیریز کے لئے اہم کھلاڑیوں کو آرام دے دیا۔ کپتان سرفراز احمد، بابراعظم، فخرزمان فاسٹ بولر حسن علی اور آل راﺅنڈر شاداب خان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری شعیب ملک سنبھالیں گے، پی ایس ایل کے سپیڈ سٹار محمد حسنین ٹیم میں شامل ہیں۔ عمراکمل، محمد عباس اور محمد رضوان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔اس بار ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمر عابد علی اورسعد علی کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ سابق کرکٹر ورلڈکپ سے قبل ہونے والی اہم سیریز میں مستقل کپتان اور کھلاڑیوں کو آرام دیے جانے پرحیران ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک کی سربراہی میں 38 ایک روزہ میچز کھیلے گئے جس میں سے 25 میں وہ فتح یاب ہوئے جبکہ 13 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، اس حساب سے ان کی فتح کا تناسب بہت عمدہ ہے۔
وقت اشاعت : 20/03/2019 - 18:09:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :