سرفرازاحمد ملک میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کیلئے پر امید

نئی راہیں کھل رہی ہیں، غیرملکی کرکٹرزکاآنا مثبت پیشرفت :وسیم اکرم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 21 مارچ 2019 12:15

سرفرازاحمد ملک میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کیلئے پر امید
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مارچ 2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فور کا بہترین انعقاد ہم سب کی کامیابی ہے تاہم وہ دن دور نہیں جب ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس ہوں گے۔ پی آئی اے ٹاﺅن شپ میں شجرکاری مہم کے موقع پرمختصرگفتگومیں سرفراز احمد نے کہا کہ عوام سے ملنے والی محبتوں پر بہت ان کا بہت شکرگزار ہوں تاہم وہ دن دور نہیں جب ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس ہوں گے۔

پی ایس ایل فورمیں فتح پانے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی قیادت کرنے والے سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کاکرکٹ سے والہانہ لگاﺅ اور وہ اس کھیل سے محبت کرتے ہیں، فائنل میں کراچی کے بہترین کراﺅڈ کے سامنے کامیابی کا لطف آیا، مستقبل میں پاکستان کرکٹ میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دورکے عظیم آل راﺅنڈر وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں کھل رہی ہیں، غیرملکی کرکٹرزکا کراچی آنا مثبت پیشرفت ہے اور اس سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان پرامن ملک ہے۔

انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے بھی پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے معاملات پر اطمینان کا اظہار کردیا، امید ہے کہ اگلے برس لیگ زیادہ شاندارانداز میں ہوگی۔                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 21/03/2019 - 12:15:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :