ہم انسان ہیں مشینیں نہیں،آسٹریلیاکیخلاف آرام کا فیصلہ درست ہے:حسن علی
شہر قائد کے باسیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، لوگ کرکٹ سے لگاﺅ رکھتے اور میچ دیکھنا چاہتے ہیں:پیسر
ذیشان مہتاب جمعرات 21 مارچ 2019 12:33
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مارچ 2019ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اہم کھلاڑیوں کو آرام کروانے کا فیصلہ درست قراردیدیا۔ایک انٹر ویو کے دوران24سالہ حسن علی کا کہنا تھا کہ سلیکٹرز، کوچ اور کپتان نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا، ہم انسان ہیں مشینیں نہیں، میں گزشتہ 6ماہ سے تینوں فارمیٹ میں مسلسل کھیل رہا ہوں، میرے لیے آرام کرنا ضروری ہو گیا تھا، اب ورلڈکپ جیسے بڑے چیلنج سے قبل ذہنی اور جسمانی طور پر تازہ دم ہو جاﺅں گا۔حسن علی نے واضح کیاکہ وکٹ کا جشن منانے کیلئے منفرد انداز سے فٹنس مسائل پیدا نہیں ہوتے، پیسر نے کہاکہ میں نے پرستاروں کیلئے یہ انداز اپنایا تھا،اللہ تعالیٰ نے عزت دی،بچے، بوڑھے سب اس کو پسند کرتے ہیں،زوردار ایکشن کی وجہ سے کبھی فٹنس کا مسئلہ نہیں ہوا،پٹھوں میں کھچاوٹ تو ایک کروٹ سوئے رہنے سے بھی ہوجاتی ہے، بعض اوقات باﺅلنگ کرتے ہوئے بھی کھلاڑیوں کی گردن اکڑجاتی ہے،اس کا جشن منانے کے ایکشن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ۔
حسن علی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل میچز کی رونقوں سے زندگی ہی بدل گئی،یو اے ای میں مقابلوں کی دوران سٹیڈیمز میں تھوڑے بہت تماشائی آتے تھے،کراچی میں میلہ لگا تو بھرپور ہوم کراﺅڈ کی موجودگی میں ماحول ہی بدل گیا، میں شہر قائد کے باسیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، لوگ کرکٹ سے لگاﺅ رکھتے اور میچ دیکھنا چاہتے ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 21/03/2019 - 12:33:04
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی