سینئرز کے آرام کرنے کے باوجود پاکستان ٹیم ایک کوالٹی ٹیم ہے، آسٹریلوی کپتان

پاکستانی باولرز میں سوئنگ کرنے کی صلاحیت ہے، ہمیں گیم پلان کے مطابق کھیلنا ہوگا، ایرون فنچ

جمعرات 21 مارچ 2019 13:01

سینئرز کے آرام کرنے کے باوجود پاکستان ٹیم ایک کوالٹی ٹیم ہے، آسٹریلوی کپتان
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ سینئرز کے آرام کرنے کے باوجود پاکستان ٹیم ایک کوالٹی ٹیم ہے اس لیے ہمیں اپنے گیم پلان کے مطابق کھیلنا ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے خلاف میچ سے ایک روز قبل جمعرات کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل رات کی نیند نہیں اڑی اور فاسٹ بولر محمد عباس کی وجہ سے بھی پریشانی سے دوچار نہیں ہیں۔

ایرون فنچ نے کہا کہ محمد عباس نے گزشتہ برس ٹیسٹ سیریز میں غیر معمولی بولنگ کی تھی تاہم ون ڈے سیریز میں کنڈیشنز مختلف ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز میں سوئنگ کرنے کی صلاحیت ہے اس لیے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو گیم پلان کے مطابق کھیلنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 21/03/2019 - 13:01:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :