پہلی بین الصوبائی آرچری چمپئن شپ 29 اپریل سے کوئٹہ میں شروع ہو گی

جمعرات 21 مارچ 2019 13:36

پہلی بین الصوبائی آرچری چمپئن شپ 29 اپریل سے کوئٹہ میں شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام اور بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن کے تعاون پہلی بین الصوبائی آرچری چمپئن شپ 29 اپریل سے کوئٹہ میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان کے مطابق چمپئن شپ میں ملک بھر سے 6 ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

چمپئن شپ میں شرکت کے لئے ٹیموں کے کھلاڑی 28 اپریل کو کوئٹہ پہنچیں گے اور چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ 28 اپریل کو شام چا ربجے ہوگی جس میں چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب 30 اپریل کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 21/03/2019 - 13:36:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :