ستمبر اکتوبر میں سری لنکا کیساتھ سیریز کھیلنی ہے ، کوشش ہے مکمل سیریز پاکستان میں کھیلی جائے ، وسیم خان

راولپنڈی اسٹیدیم میں آکر سہولیات کا جائزہ لیا ہے، بین الاقوامی کرکٹ جلد پاکستانی میدان میں لوٹے گی ،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 مارچ 2019 13:48

ستمبر اکتوبر میں سری لنکا کیساتھ سیریز کھیلنی ہے ، کوشش ہے مکمل سیریز پاکستان میں کھیلی جائے ، وسیم خان
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہا ہے کہ ستمبر اکتوبر میں سری لنکا کیساتھ سیریز کھیلنی ہے ، کوشش ہے مکمل سیریز پاکستان میں کھیلی جائے ، راولپنڈی اسٹیدیم میں آکر سہولیات کا جائزہ لیا ہے، بین الاقوامی کرکٹ جلد پاکستانی میدان میں لوٹے گی ۔ جمعرات کو ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے یہاںکرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواہش ہے کہ ملک کے تمام میدانوں کا دورہ کریں۔

انہوںنے کہاکہ کامیابی کے ساتھ پی ایس ایل کے کھیل منعقد ہوئے،آنے والا پی ایس ایل مکمل پاکستان میں منعقد ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ راولپنڈی اسٹیدیم میں آکر سہولیات کا جائزہ لیا ہے،ستمبر اکتوبر میں سری لنکا کے ساتھ سیریز کھیلنی ہے،کوشش ہے کہ سیریز مکمل طور پر پاکستان میں ہی ہو۔

(جاری ہے)

انہوںن ے کہاکہ سری لنکا و دیگر ممالک کے سیکیورٹی عملہ پاکستان آیا دورہ کرنے والے سیکیورٹی عملہ کے مثبت جواب سامنے آئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی کرکٹ جلد پاکستانی میدان میں لوٹے گی۔ انہوںن نے کہاکہ خواتین کرکٹ کے لیے نیا سلیکشن بورڈ تشکیل دیا ہی.۔، انہوںنے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے بھی ریجنز اور ڈیپارٹمنٹس سے بات چیت جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ باتیں ہورہی ہیں لیکن ڈیپارٹمنٹس ختم نہیں ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ پی سی بی پروفیشنل نئی حکمت عملی کے ساتھ کام کرینگے ۔

انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں کلب لیول کرکٹ کا بہت ہی برا حال ہے،ریجنز کہ کرکٹ بند نہیں کر رہے بلکہ ان کیلئے اچھا سسٹم لائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ فرسٹ کلاس کے کمزور ڈھانچے کی بنا پر بین الاقوامی کرکٹ میں مسائل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ خواتین کے لیے نیا بیٹنگ کوچ سسٹم سے آئے گا باہر سے نہیں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز آصف علی کی بیٹی کی عیادت کرنے گیا تھا،بھارتی بلے باز ایک اننگز کے اندرتین تین سو رنز بناتے۔

انہوںنے کہاکہ بھارتی کھلاڑیوں کی کارکردگی کی وجہ بہتر سہولیات ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سیکیورٹی انفراسٹرکچر و دیگر سہولیات کو بہتر بنانا میرا کام ہے،ہم ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے اور کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اگر بی سی سی آئی، آئی سی سی میں کوئی چیز لے کر جاتا ہے تو اس کا مقابلہ کریں گے۔ انہوںن ے کہاکہ ہمیشہ کہتے ہیں سیاست اور کھیل کو مکس نہیں کرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ایس ایل کو بھی بھارت میں بلیک آؤٹ کیا گیا۔ انہوںن ے کہاکہ کسی بھی ڈکٹیشن کا وقت گزر گیا ہے اور ہمیں اپنے اوپر فخر کرنا چاہیے۔
وقت اشاعت : 21/03/2019 - 13:48:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :