- Home
- Sports
- News
- کوچ ملتان سلطانز یوہان بوتھا نے فرنچائز انتظامیہ کو شعیب ملک کے بارے میں کیا کہا؟ تہلکہ خیز ..
کوچ ملتان سلطانز یوہان بوتھا نے فرنچائز انتظامیہ کو شعیب ملک کے بارے میں کیا کہا؟ تہلکہ خیز انکشاف
بوتھا نے ٹیم انتظامیہ سے شکایت کی کہ شعیب ملک نے انکے گیم پلان پر عملدرآمد نہ کیا اور اپنا پلان لےکر چلتے رہے:سینئر صحافی
ذیشان مہتاب جمعرات 21 مارچ 2019 14:38
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مارچ 2019ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت کیساتھ اختتام کو پہنچ چکا ہے جس میں سب سے بری کارکردگی لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی رہی اور شعیب ملک کی قیادت میں شاہد خان آفریدی جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے والی ملتان سلطانز کی کارکردگی پر سب ہی حیران رہے۔ سینئر صحافی عبدالماجد بھٹی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ ملتان سلطانز کے کوچ این بوتھا نے ٹیم انتظامیہ سے شکایت کی کہ شعیب ملک نے کسی بھی میچ میں ان کے گیم پلان پر عملدرآمد نہیں کیا اور میدان میں اپنا گیم پلان لے کر چلتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک ”پاور کوریڈور“ سے تعلق رکھنے والے ہیں اور ان کا شمار بااثر کرکٹرز میں ہوتا ہے، ملتان سلطانز والوں سے پوچھ لیں کہ این بوتھا نے کپتان کے بارے میں کیا کہا ہے۔
عبدالماجد بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ جوہان بوتھا نے ملتان سلطانز کی انتظامیہ کو بتایا کہ شعیب ملک نے میرے کسی بھی پلان پر عملدرآمد نہیں کیا اور ہمیشہ اپنا پلان لے کر چلتے رہے، اگرچہ وہ سینئر کھلاڑی ہیں اور پاکستان کرکٹ کیلئے ان کی سروسز بھی بہت ہیں لیکن اب انہیں ٹیم میں وہ کردار ادا کرنا ہو گا جو بھارتی ٹیم کیلئے مہندرا سنگھ دھونی ادا کر رہے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ 20 سے 25 رنز بنائیں اور اگلے میچ کیلئے جگہ پکی کر کے چلے جائیں، انہیں میچ ختم کرنا چاہئے۔اگر وہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں اچھی باریاں کھیلتے ہیں تو یہ ان کے اور پاکستان کے لیے خوش آئند ہوگا ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 21/03/2019 - 14:38:20
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاک ، ویسٹ انڈیزون ڈے سیریز، ہیلی میتھیوزکی پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں ناقابل شکست سنچری
-
ویسٹ انڈیز ویمنزٹیم نے پاکستان ویمنزٹیم کو پہلا ون ڈے کرکٹ میچ جیتنے کے لئے 270 رنز کا ہدف دے دیا
-
پہلے ٹی ٹونٹی سے قبل قومی ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی زخمی ہوگیا
-
بابر اعظم سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کے ساتھ اختلافات کی خبروں پر ’حیران‘
-
محمد حفیظ نے بابر اعظم کو کپتانی واپس ملنے پر سخت سوالات اٹھا دیئے
-
شاہین آفریدی اوپننگ کے معاملے پر رضوان اور بابر سے بات کرنے سے گریزاں تھے: محمد حفیظ کا دعویٰ