پاکستانی ایتھلیٹس نے سپیشل اولمپکس گیمزمیں61میڈلز جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

ملکی ایتھلیٹس نے سونے کے18میڈلز،چاندی کے28اور کانسی کے15میڈلز جیتے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 21 مارچ 2019 16:34

پاکستانی ایتھلیٹس نے سپیشل اولمپکس گیمزمیں61میڈلز جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مارچ 2019ء) پاکستانی ایتھلیٹس نے متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں ہونے والی سپیشل اولمپکس گیمز2019ءمیں61میڈلز جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، ملکی ایتھلیٹس نے سونے کے18میڈلز،چاندی کے28اور کانسی کے15میڈلز جیتے۔14سے21مارچ تک ہونے والے ان مقابلوں میں مجموعی طو ر پر92ملکی ایتھلیٹس نے حصہ لیا تھا۔

ذیل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے جیتے گئے میڈلز کی تفصیلات ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی ایتھلیٹس کے میڈلز
پاکستانی ایتھلیٹس کے میڈلز
یہ سپیشل ملکی ایتھلیٹس کے لیے قابل فخر لمحات ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے،سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دیگر پاکستانی ایتھلیٹس کیوں اولمپکس جیسے بڑے عالمی مقابلوں میں اس طرح کی بہترین کاکردگی دکھانے میں ناکام رہتے ہیں ؟۔                                                                        






                                                       
وقت اشاعت : 21/03/2019 - 16:34:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :