یوم آزادی کے مناسبت سے ٹیبل ٹینس کے مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئے

جمعرات 21 مارچ 2019 18:30

یوم آزادی کے مناسبت سے ٹیبل ٹینس کے مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہرسال کی طرح اس سال بھی یوم آزادی کے مناسبت سے ٹیبل ٹینس کے مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئے جس میں چالیس سے زائد مرد وخواتین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ، چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتا ح ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ آفیئر حاجی عزیز الله خان نے کیا ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کفایت الله اورکزئی سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں ، چیمپئن شپ کے افتتاحی روزخواتین مقابلوں میں اقراء نے نمرء کو تین ایک سے شکست دی جبکہ مردوں کے مقابلوں میں شرجیل نے اویس کو تین صفر سے شکست دیدی ، چیمپئن شپ تین دن تک جاری رہیگا جسکا فائنل 23 مارچ کو کھیلاجائیگا ۔

وقت اشاعت : 21/03/2019 - 18:30:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :