جاوید آفریدی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات،پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی کارکردگی کوسراہا

جمعرات 21 مارچ 2019 19:24

جاوید آفریدی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات،پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی کارکردگی کوسراہا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی اور کپتان ڈیرن سیمی کی کوششوں کو سراہا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران نے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر پشاور زلمی کی کارکردگی کوسراہا ۔جاوید آفریدی نے کہاکہ وزیر اعظم نے پی ایس ایل کا آئندہ ایڈیشن کا انعقاد مکمل طور پر پاکستان میں منعقد کرانے کا ایک بار پھر عزم کا اظہار کیا ۔ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہاکہ حوصلہ افزائی پر وزیر اعظم کا مشکور ہوں ۔
وقت اشاعت : 21/03/2019 - 19:24:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :