سرفرازاحمد ملک میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کیلئے پر امید

جمعرات 21 مارچ 2019 20:44

سرفرازاحمد ملک میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کیلئے پر امید
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فور کا بہترین انعقاد ہم سب کی کامیابی ہے تاہم وہ دن دور نہیں جب ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام سے ملنے والی محبتوں پر بہت ان کا بہت شکرگزار ہوں ،تاہم وہ دن دور نہیں جب ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس ہوں گے۔پی ایس ایل فورمیں فتح پانے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی قیادت کرنے والے سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کاکرکٹ سے والہانہ لگاؤ اور وہ اس کھیل سے محبت کرتے ہیں، فائنل میں کراچی کے بہترین کرآڈ کے سامنے کامیابی کا لطف آیا، مستقبل میں پاکستان کرکٹ میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔
وقت اشاعت : 21/03/2019 - 20:44:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :