کھیلوں میں پاکستان سے ٹکر لینے پر بھارتی گراﺅنڈر ویران ہونے لگے

جب تک بھارت تمام ایتھلیٹس کو ویزوں کے اجرا کی ضمانت نہیں دیتا وہ کوئی ایونٹ منعقد نہیں کرےگا: آئی اوسی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 22 مارچ 2019 11:18

کھیلوں میں پاکستان سے ٹکر لینے پر بھارتی گراﺅنڈر ویران ہونے لگے
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مارچ 2019ء) کھیلوں میں بھی پاکستان سے ٹکر لینا بھارت کو مہنگا پڑنے لگا،گراﺅنڈ ویران ہونے لگے۔انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی پر غیراعلانیہ پابندی کے باعث ورلڈ ہاکی سیریز فائنلز کا بھونیشور میں انعقاد بھی خطرے میں پڑگیا، یہ ایونٹ جون میں ہونا ہے تاہم انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی اوسی)کی جانب سے تمام ممبر ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھارت میں سپورٹس ایونٹس کے حوالے سے تمام بات چیت فوری طور پر روک دیں،واضح رہے کہ یہ ہدایت پاکستانی پلیئرز کو بھارت میں منعقدہ ایک شوٹنگ ایونٹ میں شرکت کیلیے ویزے نہ دینے پر جاری کی گئی۔

انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے واضح کیا کہ جب تک بھارت تمام ایتھلیٹس کو ویزوں کے اجرا کی ضمانت نہیں دیتا وہ کوئی ایونٹ منعقد نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ14فروری کو پلواما حملے کے بعد 26فروری کو بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی جس کے جواب میں اگلے دن پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ گرفتار کرلیا جسے بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت چھوڑ دیا گیا۔                                                                                                                                                                                                      
وقت اشاعت : 22/03/2019 - 11:18:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :