صحتمند انہ سرگرمیوں کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، انجینئر ذوالفقار عزیز

نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے بچانے کے لیے حکومت کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے

جمعہ 22 مارچ 2019 13:32

صحتمند انہ سرگرمیوں کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، انجینئر ذوالفقار عزیز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) خیبر پختونخوا روک بال فیڈریشن کے صدر و رکن ڈسٹرکٹ کونسل نوشہرہ انجیئر ذوالفقار عزیز نے کہاکہ صحتمند انہ سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، اور ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے بچانے کے لیے حکومت کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے، ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز پشاور یونیورسٹی میں قومی تھروبال چیمپیئن شپ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،انہوں نیکہا کہ نوجوانوں کو صحتمند انہ سرگرمیاں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے، جہان کھیلوں کے میدان آباد ہونگے وہاں کے ہسپتال ویران ہونگے، انہوں نیکہا کہ تھروبال اور روک بال کا کھیل پاکستان میں آہستہ آہستہ مقبولیت اختیار کر رہا ہے، سکولوں اور کالجز کی سطح پر سالانہ کی بنیادوں مقابلے شروع ہوچکے ہیں، انہوں نیکہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ پہلے کی طرح روک بال کی قومی چیمپیئن شپ صوبے خیبرپختواہ میں ہو اس سلسلہ میں خیبر پختونخوا روک بال ایسوسی ایشن نے قومی روک بال چیمپیئن شپ کے حوالے سے کلام یا ناران میں منعقد کروانیکی درخواست کردی ہے اور امید ہے کہ فیڈریشن چند قومی روک بال چیمپیئن شپ کلام یا ناران میں منعقد کروانے کی منظوری دے دے گی۔

وقت اشاعت : 22/03/2019 - 13:32:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :