پہلی اسلام آباد مریڈین فٹ بال سپرلیگ میں سی ڈی اے کلب اور راوی کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا

جمعہ 22 مارچ 2019 13:32

پہلی اسلام آباد مریڈین فٹ بال سپرلیگ میں سی ڈی اے کلب اور راوی کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری پہلی اسلام آباد مریڈین فٹ بال سپرلیگ میں سی ڈی اے کلب اور راوی کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کل ہفتہ کو سہ پہر ساڑھے تین بجے ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلا جائے گا، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ لیگ میں اسلام آباد کی بہترین آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ہما کلب، سی ڈی اے کلب، اکبر کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب، مہران کلب، روور کلب، راوی کلب اور ایورگرین شامل ہیں، انہوں نیکہا کہ لیگ پی ایف ایف رولز کے مطابق کھیلی جا رہی ہی-
وقت اشاعت : 22/03/2019 - 13:32:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :