کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 23مارچ ٹرافی کے ہمراہ کوئٹہ میں منائےگی

یوم پاکستان کے موقعہ پر کوئٹہ میں جشن مناکر خوشی دوبالا ہو جائے گی:سرفراز احمد

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 22 مارچ 2019 14:16

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 23مارچ ٹرافی کے ہمراہ کوئٹہ میں منائےگی
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مارچ 2019ء) پی ایس ایل فور کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اپنی کامیابی کا جشن یوم پاکستان کے موقعہ پر23 مارچ کو ٹرافی کے ہمراہ کوئٹہ میں اپنے پرستاروں اور مداحوں کے ساتھ منائے گی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکے مالک ندیم عمر کی قیادت میں فرنچائز کے قافلے میں کپتان سرفراز احمد، ہیڈ کوچ اور سابق ٹیسٹ کپتان معین خان،احمد شہزاد،انورعلی، احسان علی اور ٹیم منیجر اعظم خان سمیت دیگر بھی شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ ہم لیگ میں میں شاندار فتح کی خوشیوں کو کوئٹہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ باٹنے کے خواہش مند ہیں، ٹرافی کی آمد پر جشن کا سا سماں ہوگا،ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ ہماری فرنچائز کی جیت کی بدولت دنیا بھرمیں کوئٹہ اور بلوچستان کا نام روشن اور مثبت تاثرابھرا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کے ساتھ پاکستان آرمی کی سدرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملے گی۔دوسری جانب کامیابی پر ملک بھر میں خیرمقدم پر مسرور کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسرفراز احمد کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کے موقعہ پر کوئٹہ میں جشن مناکر خوشی دوبالا ہو جائے گی۔    
وقت اشاعت : 22/03/2019 - 14:16:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :